سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسائل کے متعلق کہ روح کیا ہے ؟ کہاں ہے؟ دنیا سے جانے کے بعد دوبارہ آسکتی ہے ؟
کیا مرنے کے بعد خاوند بیوی کے لئے نامحرم ہو جاتا ہے؟ جمعرات کی شام کو خوشبو، اور اگر بتی وغیرہ جلانے کی کی حقیقت کیا ہے؟
الجواب وبالله التوفيق: انسان جس چیز سے زنده ہے اور چل پھر رہا ہے اسی کو روح کہتے ہیں جو انسان کے جسم کے اندر ہے، نیزانسان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد ارواح کے مقامات اپنے اعمال وافعال کے اعتبار سے یکساں نہیں ہوتے بلکه مختلف ہوتے ہیں، نیز تمام ارواح دنیا سے جا کر قیامت تک کے لئے ایک جگه محبوس نہیں رہتیں، بلکہ جیسے کے حضور ﷺ کو شب معراج کو دیکھا یاگیا تھا کہ نیک لوگوں کے ارواح سبز پرندوں کے شکل میں جنت کے باغات میں سیر وتفریح کررہےتھے ، اور بدعمل لوگوں کے ارواح سجین کے طرف جاتے ہیں، جہاں ان کو بطور سزا رکھاجاتاہے ۔ نیز روح ایک مرتبه چلے جانے کے بعد دوباره دنیا میں نہیں آسکتی دوباره اپنے گھر آنا یا دنیا میں آنا کسی معتبر روایت سے ثابت نہیں ہے۔ نیز جمعرات کی شام خوشبو اور اگر بتی وغیرہ جلانے کی کوئی حقیقت نہیں یہ لوگوں کے خود ساختہ بدعات ہیں ۔
الارواح متفاوته فی مسننعدھا فی البرزخ اعظم تفاوت فمنهاارواح فی اعلی علیین فی الملاء الاعلی وھی ارواح الانبیاء صلاۃ الله وسلامه علیھم، وھم متفاوتون فی مفاذلھم کماراک ھم النبی صلی الله علیه وسلم لیلته الاسدی ومنها ارواح فی حواصل طیر خضر تسرح فی الجنته حیث شاء ت وھی ارواح بعض الشھداء لا جمیعم بل من الشھداء تجلس روحه من رخولا الجنته الخ(کتاب الروح مختصراً صفحه :184، وشرح الصدور صفحه: 18)