اختلاف کے باوجود احترام

اختلافات کے باوجود کسی سے احترام سے پیش آنا کمزوری نہیں، بلکہ تربیت اور خاندانی ہونے کی دلیل ہے۔۔۔ جھانکنے کی بہترین جگہ اپنا گریبان ہے۔اور رہنے کی بہترین جگہ اپنی اوقات ہے۔اِصلاح کے سو اِلفاظ سے زیادہ تجربے کی ایک ٹھوکر اِنسان کو مضبوط بناتی ہے کُچھ باتیں سمجھانے پر نہیں بلکہ خُود پر بِیت جانے پر ہی سمجھ میں آتی ہیں۔یہاں ہر آدمی اپنا درخت الگ الگ اُگانا چاہتا ہے۔۔۔یہی وجہ ہے کہ انسانیت کا باغ تیار نہیں ہو رہا۔۔ اس لئے کہتے ہیں کہ زندگی میں ایسے دوست بنائیں جو دل کی بات کو ایسے سمجھیں، جیسے ڈاکٹر کی رائیٹنگ کو میڈیکل اسٹور والا سمجھتا ھے۔۔۔ ہمیں چاہئے کہ سب سے بات کرتے رہیں بات کرنے سے ہی بات بنتی ہے۔۔۔بات نہ کرنے سے اکثر باتیں بنتیں ہیں۔۔۔ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ آپ کے بارے میں بُرا گمان کریں۔ اور کچھ لوگ آپ کو بارش کے پانی سے بھی زیادہ پاکیزہ سمجھیں۔ مگر یہ سب آپ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں
اہم بات یہ ہے کہ اللّٰہ کی نظر میں آپ کی حقیقت کیا ہے ؟؟؟ اور اللّٰہ آپ کے بارے میں کیا جانتے ہیں...!!!
اے اللّٰہ : ہمیں دوسرے لوگوں کے قصور، غلطیوں کو معاف کرنے کی توفیق عطا فرما۔۔ہمارے دلوں سے بُغض کینہ غصہ نکال کر نرم فرما۔۔ ہماری دعا سلامتی کی ۔خوشیوں.... کی ، سکون کی ، راحتوں کی ، عزت کی ، صحت کی اور .. کامیابیوں کی ، ایمان کی ہرقسم کی محتاجی کی قبول فرما ۔۔۔۔۔اے اللّٰہ ہمیں ایمان و یقین کی دولت سے سرفراز فرما، ہمارے پیاروں کی تمام جائز حاجات. تمنّآئیں آرزوئیں.. حسرتیں پوری فرما، ہم سب کی حیات کو خوشیوں راحتوں سے گُل و.. گلزار فرما۔۔۔ اے اللّٰہ اپنا فضل و کرم محبت و رحم ہمیشہ قائم فرما، ہر... قسم کی بیماریوں سے شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما جو موت کے. آغوش میں چلے گئے ان کی مغفرت فرما آم