سوال: الله همیشه سے هے اور همیشه رهے گا، قرآن سے اس كي دليل عنايت فرمائيں ۔
الجواب وبالله التوفيق: قرآنِ کریم میں الله رب العزت نے اپنے بارے میں فرمایا هے :هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ(الحدید : 3)
ترجمه: وهی سب سے پهلا اور سب سے پچھلا اور باهر اور اندر اور وه سب کچھ جانتا هے ۔
اس آیت کے ذیل میں مختلف تفاسیر میں اول سے مراد همیشه سے هے، یعنی سب کچھ سے پهلے اور آخر سے مراد همیشه رهے گا یعنی سب کچھ کے بعد رهے گا، اسی طرح قرآن کریم میں مختلف مقامات میں اللہ جل شانہ کے ذات واحدہ لاشریک کے ہمیشہ سے ہونے اور ہمیشہ باقی رہنے کا تذکرہ جگہ جگہ موجود ہیں جیسے ﴿کُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَه﴾ہر چیز ہلاک ہونے والی ہیں مگر صرف اللہ کی ذات باقی رہے گی، ﴿کُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍ﴾یقنا ہر چیز پر فنا آنے والی ہیں ۔ فقط والله اعلم