سوال :  حضرت مفتی صاحب میں نے سنا ہے که جو آدمی رمضان کے مہینے میں فوت ہو جائے یا محرم کے دس دنوں میں یا جمعه کے دن فوت ہو جائے توقبر میں اس سے حساب وکتاب نہیں ہو گا ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں۔

الجواب وبالله التوفيق: عذاب قبر کے معاف ہونے کی بشارت جمعه کے دن یارات میں مرنے والے کے لئے آئی ہے اور ایسے ہی رمضان میں مرنے والے کے لئے بھی ہے،  مگر عشره محرم میں مرنے والے کے لئے یہ  بشارت ثابت  نہیں ، لیکن اس بشارت سے صرف حقوق  اللہ مراد ہے، حقوق العباد وغیره اس سے معاف نہیں ہوں گے ان کی ادائیگی بہرحال ضروری ہے یا صاحب حق سے معاف کرایا جائے ۔

 مامن مسلم یموت یوم الجمعة اولیلة الجمعة الا وقاه الله فتنة القبر قال القاری فی شرح المشکوة فتنة القبرای سواله وعذابه وھویحتمل الاطلاق والتقیید والاول ھو الاولی بالنية الی فضل المولی .(مشکوۃ ، ص: ۱۲۱ /ج: ۱، حاشیه نمبر۵ خیر الفتاوی، ص: ۱۰۶ /ج: ۳ )