سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس شخص کے بارے میں که جوحضور صلی الله علیه وسلم کو علم غیب کی نسبت کرتا ہو؟

الجواب وبالله التوفيق: جو شخص الله رب العزت کے علاوه کسی اور کو عالم الغیب كي نسبت كرتاهے، تو اس کی تین صورتیں ہیں ۔ اگر ذاتی علم غیب کا قائل ہے که الله نے اس کو علم غیب نہیں دیا بلکه وہ خود بخود تمام غیبات کا عالم ہے تو یه شخص بالا جماع بلا شبه کافر ہے۔ اور اگر عطائی علم غیب کا قائل ہے که الله نے اس کو علم غیب دیا ہے سب کا سب تو یه شخص بھی کافر ہے، اس لئے کہ اس سے بہت ساری آیات اور احادیث کا انکار لازم تا ہے۔ اور اگر بعض مغیبات کا قائل ہے که حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کو الله رب العزت نے بعض مغیبات دئیے تھے تو یه کافر نہیں اس کے اوله قرآن وحدیث میں بکثرت اوراہل السنت والجماعت کا عقیده یہی ہے ۔