عقائد و ايمانيات ، رد بدعات ورسومات
عقیده "وحدت الوجود" کا مطلب
سوال:نظریه” وحدت الوجود ‘‘ کیا هے؟ براه مهربانی اس بارے میں راه نمائی فرمائیں۔
کیا نبی کریم ﷺ نے الله رب العزت کو دیکھا هے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا نبی صلی اللّٰه علیه وسلم نے الله تعالیٰ کو دیکھا هے؟
الله تعالی انصاف نهیں کرتا کہنے کا حکم
سوال: کوئی یه کهے که الله انصاف نهیں کرتا، ( نعوذ بالله) اس کا کیا حکم هے؟ اور نکاح برقرار رهتا هے یا نهیں؟
ذهن میں آنے والے کفریه خیالات کا حل
سوال: اگر کسی کے ذهن میں کفر کے خیالات آتے هوں، اس کا شرعی حکم کیا هے؟
کسی كافرکو کافر کہنے کا حکم
سوال: ايك آدمی ہے اس کا کہناہے کہ کافر کو کافر نهیں کهنا چاهیے، اگر کافر کو کافر کہنادرست ہے تو احادیث سےثابت کریں۔
الله تعالیٰ سے وعده کرکے توڑنے کا حکم
سوال: الله سے بار بار وعده کیا اور بار بار وعده توڑا کیا اس کا کوئی کفاره هے؟ کیا یه وعده خلافی الله معاف کر دے گا؟ اس وعده خلافی کی الله کیا سزا دے گا؟
الله تعالیٰ کی ذات سے متعلق وساوس کا آنا اور اس کا علاج
سوال: اگر کسی شخص کے دماغ میں الله تعالی کی کوئی صورت وسوسه کے طور پر آتی هو اور وه اس کو ٹالے بھی اور اس کا یقین و ایمان بھی هو اس بات پر که میرے دماغ میں جو صورت هے الله تعالی ویسے نهیں اس شخص کا کیا حکم هے؟ اس سے اس کے ایمان پر کوئی فرق پڑے گا خدا نخواسته؟ اور اسے کیا کرنا چاهیے اس سے چھٹکارے کے لیے؟راه نمائی فرمائیں!
الله تعالی کی ذات سے متعلق بعض وساوس کا حکم اور ان کاعلاج
سوال: (1) مجھے الله کی ذات اورصفات کے بارے میں بهت خیالات آتے هیں جب بھی مخلوق کے دانت، دل، جگر، اسی طرح دیگر اعضاء پر جب نظر پڑتی هے تو خیال آتا هے که ایسے هی اعضاء الله پاک کے بھی هوتے هوں گے؟میں فوراً وسوسوں کو جھٹک دیتا هوں فوراً توبه کرتا هوں دل میں کهتا هوں الله کی ذات یا ذات کے اعضاء مخلوق کی ذات یا اعضاء جیسا بالکل نهیں شیطان میرا عقیده خراب کر رها هے. اسی طرح جب ان سے باهر نکلتا هوں توکچھ اس طرح بھی خیالات آتے هیں همارے اعضاء چھوٹے هیں الله کی ذات بهت بڑی هے اس کے اعضاء بهت بڑے هوں گے ۔ میں پھر یهی سوچتا هوں یه سب حرکتیں شیطان میرا عقیده خراب کرنے کے لیے کر رها هے میرا الله مخلوق سے مثل نهیں نه ذات میں نه اعضاء میں باقی چھوٹے بڑے کا کوئی تصور نهیں هوتا.اسی طرح انسان جسم سے جو حرکتیں هوتی هیں ویسے هی الله کے بارے میں خیال آتاے که الله پاک بھی یه عمل کرتے هوں گے جب بھی کوئی چیز کھاؤں یا پیوں وهی چیز کھانے پینے کا خیال الله کی ذات کے بارے میں آ تا هے که وه بھی یه کھاۓ یا پییں گے کبھی یه خیال بھی آتا هے که جو کچھ کھانے پینے کا هے وه الله پاک بھی ذائقه چکھتے هوں گے؟، هچکی یا جمائی یا ڈکار لینا، اسی طرح انسان دانتوں پر برش یا مسواک کرنا،مجھے یه عمل الله کی ذات کے لیے آتے هیں الله معاف کرے. وه بھی یه کرتے هوں گے؟ کبھی خیالات میں آسمان سے زمین کی طرف بادل کی شکل کا لمبا لیکن انسان کی بناوٹ کا خاکه نظرآتا هے. میں پھر بھی یهی کهتا یه شیطان کی حرکتیں هیں، میں ان وسوسوں کا ویسے علاج کرتا هوں جیسے علماء فرماتے هیں۔
(2) کبھی اس طرح بھی خیالات آتے هیں جیسے هم حضور پاک صلی الله علیه وسلم پر درود بھیجتے هیں الله پاک بھی بھیجتے هیں قرآن میں هے. اسی طرح الله پاک بھی نماز پڑھتے هوں گے؟ وضو کرتے هوں گے؟روزه رکھتے هوں گے؟ اسی طرح حج؟ کیا میرا سوچنا ٹھیک هے مخلوق الله کی عبادت کرتی هے الله بذات خود عبادت کے قابل هے، یه تمام عبادتیں اس کے لیے ثابت نهیں کی جا سکتیں، باقی وه ذات پاک هے اسے وضو کی ضرورت نهیں. باقی وه جو درودبھیجتا هے حضور پاک صلی الله علیه وسلم پر اس سے مراد رحمتوں کا نزول هے میرا عقیده ٹھیک هے؟
(3) میرا عقیده آخری سانس تک یهی رهے گا الله کی ذات اور صفات کا سارا علم وه خود جانتا هے انسانی عقل نه تو اس کی ذات یا ذات کا کوئی حصه نه هی اس کی کوئی صفت کو سمجھ سکتی هے اور نه هی عقل میں کوئی ایسا علم آ سکتا هے جو اس کی شان کو سمجھ لے.باقی شیطان عقیده خراب کرنے کے لیے حرکتیں کرتا هے الله کی ذات کا علم وه خود جانتا هے اور جو وه جانتا هے هم اس پر ویسے هی ایمان رکھتے هیں هیں اور هم کو الله کی ذات پر سوچنے سے منع فرمایا گیا هے میرا عقیده ٹھیک هے نه؟